کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا کی نیشنل رگبی لیگ مالی بحران کا شکار ہو گئی

نیشنل رگبی لیگ میں حصہ لینے والی400 سے زائد کھلاڑیوں کو معاوضے میں 87فیصد کمی کا سامنا ، معاوضوں میں کمی کاامکان

جمعرات 26 مارچ 2020 19:40

کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا کی نیشنل رگبی لیگ مالی بحران کا شکار ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا کی نیشنل رگبی لیگ مالی بحران کا شکار ہو گئی ، نیشنل رگبی لیگ میں حصہ لینے والی400 سے زائد کھلاڑیوں کو معاوضے میں 87فیصد کمی کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کو عالمی وباء قرار دیا جا چکا ہے جس کے باعث کھیلوں کے مقابلے تعطل کا شکار ہیں اور اب کھیلوں کی تنظیموں کو مالی بحران کا بھی سامنا کرنا پڑنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی نیشنل رگبی لیگ کو مالی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 87 فیصد کمی کی جا سکتی ہے۔نیشنل رگبی لیگ اس وقت تعطل کا شکار ہے اور اگر کورونا وائرس کے باعث باقی ماندہ سیزن منسوخ ہوتا ہے تو لیگ کو شدید خسارے کا سامنا ہوگا۔لیگ کے پاس اس وقت 31 اکتوبر تک کھلاڑیوں کو معاوضے دینے کے لیئے 12 ملین آسٹریلین ڈالرز بچے ہیں ، جبکہ کھلاڑیوں کے بقایا جات کے لیئے 93 ملین آسٹریلین ڈالرز درکار ہیں۔اس موقع پر لیگ کو بچانے کے لیئے کھلاڑیوں کو معاوضے میں کمی کرنا ہو گا ، پلیئرز ایسوسی ایشن بقایا جات کے فارمولے پر بات چیت کریگی۔

متعلقہ عنوان :