معاون خصوصی وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ امداد علی طارق کا دورہ

کوہالہ چیک پوسٹ اور گجر کوہالہ ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاران اور انتظامیہ کے آفیسران میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں

جمعرات 26 مارچ 2020 20:28

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) معاون خصوصی وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ امداد علی طارق کا دورہ ۔ کوہالہ چیک پوسٹ اور گجر کوہالہ ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاران اور انتظامیہ کے آفیسران میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رورل عفت اعظم نے انہیں انٹری پوائنٹس کے خصوصی اقدامات اور سکیننگ کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر تے ہوئے معاون خصو صی وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ امداد علی طارق نے کہا کہ انٹری پوائنٹس پر سکیننگ کے عمل کوبہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے ان حالات میں سفر سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ تعالیٰ کرونا وائر س کو ہم جلد شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس سے آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔

عوام زیادہ تر اپنا ٹائم اپنے گھر میں گزاریں۔ صفائی ستھرائی کا خاص خیا ل رکھیں۔ عوام اپنی سماجی ذمہ داریوں کا مظاہر ہ کریں۔ عوام انتظامیہ سے بھرپورتعاون کریںاور دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے ۔بیرون ملک سے آنے والے رضا کارانہ طور پر اپنے ٹیسٹ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کامیاب بنانے کے لیے سول سوسائٹی اپنا کردار ادا کرے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں صاحب استطاعت لوگ زیاد ہ سے زیادہ صدقات کریں۔

متعلقہ عنوان :