آزادکشمیر میںکرونا وائرس کے شبہ میں 4 نئے کیس درج ،ٹیسٹ لیکر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کو بھیج دیئے گئے

جمعرات 26 مارچ 2020 20:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) آزادکشمیر میںکرونا وائرس کے شبہ میں 4 نئے کیس درج ہوئے جن کے ٹیسٹ لیکر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کو بھیج دیئے گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے شبہ میں کل 83 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 59 کے رزلٹ آچکے ہیں اور57 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ02 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا ہے اور وہ قرنطینہ سینٹر میرپور میں زیر علاج ہیں۔

24کے رزلٹ آنا باقی ہیں اور ان کی رپورٹ آئندہ ایک دو روز میںموصول ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ایمزمظفرآباد، سی ایم ایچ مظفرآباد، راولاکوٹ ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا ، نیلم ، باغ ، حویلی ، سدھنوتی ، بھمبر ، کوٹلی اور نیو سٹی میرپور میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :