کراچی میں کورونا کے 7 نئے کیسز رپورٹ،سندھ میں مجموعی تعداد 421 ہوگئی

جمعرات 26 مارچ 2020 20:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) کراچی میں کورونا کے 7 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد کراچی میں مجموعی کیسز کی تعداد153 اور سندھ میں 421 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جمعرات کوجاری کردہ کوروناوائرس رپورٹ کیسزکے مطابق سندھ بھر میں جمعرات کوکورونا کے 8 ، کراچی میں 7اورحیدرآبادمیں ایک نیاکیس رپورٹ ہوا، کراچی میں سات نئے کیسز میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں مجموعی کیسز کی تعداد153 ، سندھ میں 421 اور حیدرآباد میں 2 ہوچکی ہے، شہر میں کیسز سماجی رابطوں کے باعث رپورٹ ہوئے اور سات نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں وائرس مقامی منتقلی سے ہوا۔محکمہ صحت کے مطابق ایک کیس حیدرآباد میں برطانوی ٹریولر ہسٹری کا رپورٹ ہوا ، کراچی میں 141افراد زیر علاج ہیں، 156کیسز میں سیاب تک 102کیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔کراچی میں اب تک14افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، صحت یاب افراد میں 13 کا تعلق کراچی اورایک کاحیدرآباد سے ہے جبکہ سکھر میں زائرین میں مثبت کیسزکی تعداد265 ہیں ، جنہیں مکمل صحتیاب ہونے تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور منفی کیس3149ہیں۔