کرونا وائرس نے پوری دنیا کو دہشت ذدہ کردیاہے۔شیراز امجد

ہم سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگااور حکومت کی ماننی ہوگی ورنہ ہمیں اس کا سخت خمیازہ بھگتنا پڑے گا

جمعرات 26 مارچ 2020 21:46

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) معروف ماڈل و ایونٹ آرگنائزر شیرازامجد نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ اس وقت کرونا وائرس نے پوری دنیا کو دہشت زدہ کررکھا ہے جس کی لپیٹ میں دیگر ممالک کی طرح ہم بھی بری طرح آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس وقت ہم سب کو مل کر اسے شکست دینی ہوگی اور وہ اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب ہم حکومت اور دیگر اداروں کی بات مانتے ہوئے لاک ڈائون کے دوران اپنے گھروں تک محصور رہیں اور بلا وجہ باہر نہ نکلیں احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اور سماجی تعلقات کو صرف گھر :کے فرد تک محدود کرلیں۔

شیراز امجد نے مذید کہاکہ اگر ہم نے ان باتوں پر عمل نہ کیا تو ہمیں اور ہماری آنے والی تمام نسلوں کو اس کا سخت خمیازہ بھگتناہوگا اس لیئے ہمیں بحیثیت قوم بن کر اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا اور سخت فیصلے لینے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :