اپنی قوم، بچوں اور گھر والوں کی زندگی کو محفوظ بنانا ،سعدیہ تیمور

جمعرات 26 مارچ 2020 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اس نازک صورت حال میں قومی حکمت عملی میں فنانشل ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ لاک ڈاون کی صورت میں عوام کو خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچانے کے لئے پروگرام مرتب کیا جائے۔ مالی، انتظامی اور دیگر متعلقہ تمام پہلووں کے حوالے سے سفارشات پر حکومت عمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حکومت کا علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

متاثرین کی صورتحال کیا ہے اس بارے حکومت کے پاس کسی قسم کی معلومات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک بارپھر اسی جذبے، عزم وہمت اور فیصلہ کن انداز کو اپنانا ہوگا جو قوم نے ہر مشکل وقت پر اپنایا،۔ آج پھر ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے اپنی قوم، اپنے بچوں اور اپنے گھر والوں، اپنے پاکستانیوں کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے۔ آج پھر ہم نے بروقت فیصلے کرنے ہیں کیونکہ پہلے ہی کافی غلطیاں ہوچکی ہیں۔ کافی تاخیر ہوچکی ہے۔ مزید تاخیر ناقابل معافی جرم ہوگا کیونکہ حکومتی سطح پر بروقت فیصلوں میں ایک لمحے کی تاخیر کی قیمت کسی بے گناہ پاکستانی کی جان ہے۔ لہذا ہم نے جانی نقصان کو ہونے سے روکنا ہے۔