کورونا وائرس موسم سرما میں دوبارہ پھیل سکتا ہے، امریکی سائنسدان

فوری بنیادوں پر ویکسین اور موثر علاج دریافت کرنے کی ضرورت پر زور

جمعرات 26 مارچ 2020 22:33

کورونا وائرس موسم سرما میں دوبارہ پھیل سکتا ہے، امریکی سائنسدان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ 2020ء) اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ نیا کورونا وائرس موسم سرما میں دوبارہ پھیل سکتاہے۔ یہ بات ایک سینئیر امریکی سائنسدان نے گزشتہ روز کہی ،اور فوری بنیادوں پر و یکسین اور موثر علاج دریافت کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

(جاری ہے)

انتھونی فائوسی جو قومی ادارہ صحت میں وبائی امراض کے حوالے سے تحقیق کرتے ہیں ،نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ وائرس جنوبی ہیمسفیئر میں قدم جمانا شروع ہوگیا ہے جہاں موسم سرما کی آمد آمد ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جو کچھ ہم اب دیکھناشروع ہوگئے ہیں ،جنوبی افریقہ اور جنوبی ہیمسفیئر ممالک میں کیسز دکھائی دے رہے ہیں جہاں سرمائی سیزن کا آغا ز ہورہاہے ۔ اور اگر د رحقیقت وہاں نمایاں طور پر وائرس پھیلتا ہے تو یہ بات ناگزیر ہوجائے گی کہ ہمیں اس کی تیاری کرناہوگی کہ ہم دوسری مرتبہ بھی اس وائرس کا سامناکرسکتے ہیں ۔