ہولی سٹی کے اطالوی ملازم کا کووڈ۔19کا ٹیسٹ مثبت آگیا ، ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:35

روم ،(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) ہولی سٹی کے ایک اطالوی ملازم جو اسی رہائش گاہ میں رہتے ہیں جہاں پوپ فرانسس رہائش پذیر ہیں، کا جمعرات کو کووڈ۔19کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویٹی کن میں قابل اعتبار ذرائع کے ساتھ سات اطالوی اخباروں نے رپورٹ دی ہے یہ مذہبی رہنما کئی برسوں سے سینٹ مارتھا کے مہمان خانے میں رہائش پذیر تھے ۔

پوپ فرانسس گزشتہ ماہ کے آخر میں نزلہ زکام سے متاثر ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ میں بڑی حد تک الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔83سالہ پوپ اس عمارت میں ایک چھوٹا اپارٹمنٹ رکھتے ہیں اور وہ یہاں کھانا کھاتے ہیں۔وہ یہاں نجی ملاقاتیں بھی کرتے ہیں اور دنیا کے 1.3ارب کیتھولک افراد کے لئے ویڈیو پیغامات ریکارڈ کرنے کے لئے ویٹی کن لائبریری بھی کبھی کبھی جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :