ڈی سی لاہور کی لاہور کی تمام فلور ملوں کو چیک کرنے کی ہدایت

شہر میں موجود 62 فلور ملوں کو چیک کیا جائے اورہر مل سے آٹا کوٹہ کی مارکیٹ میں سپلائی کو یقینی بنایا جائے، دانش افضال

جمعرات 26 مارچ 2020 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) ڈی سی لاہور دانش افضال نے لاہور کی تمام فلور ملوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں موجود 62 فلور ملوں کو چیک کیا جائے اورہر مل سے آٹا کوٹہ کی مارکیٹ میں سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ا سسٹنٹ کمشنرز فوری طور پر فلور ملوں کے دورے کریں۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر آٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔تحصیل شالیمار میں درج ذیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔ان پوائنٹس پر تحصیل شالیمار سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔تعینات سٹاف ان پوائنٹس پر سماجی فاصلے کے لئے قطار مینجمنٹ پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں گا۔

(جاری ہے)

ماڈل بازار چائنہ سکیم میں مینجر احمد بٹ، ٹی آر آئی شالیمار شاہ نواز اور پٹواری افضال تمام تر انتظامات کو مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔سنگھ پورہ سٹاپ گھاس منڈی میں اے ایس ایل شالیمار جاوید اور پٹواری فریاد مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔جلو موڑ بازار پر ٹی آر آئی واہگہ زوہیب بٹ اور پٹواری ارشد امجد مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ماڈل بازار ہربنس پورہ میں مینجر عثمان، ای ایس ایل زاید اور پٹواری ظفر اقبال مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز فلور ملز کے دوروں کو یقینی بنا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے برکت فلور مل کا دورہ کیا۔20 کلو کے 2358 بیگز اور 10 کلو آٹے کے 1487 بیگز کی آج سپلائی مختلف سٹورز میں یقینی بنائی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے حیات فلور ملز فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔حیات فلور ملز کا روزانہ کی بنیاد پر کوٹہ 3000 کلوگرام ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کورونا وائرس کے حوالے سے فلور ملز کے دورے کئے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں، فلور ملز کے دورے کئے جا رہے ہیں.ہر مل سے آٹا کوٹہ مارکیٹ میں سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :