ڈی سی لاہور نے شہر میں کورونا وائرس کی سکریننگ کے لیے 16 موبائل یونٹس چلا دئیے

جمعرات 26 مارچ 2020 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر بڑا اقدام کیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے شہر میں کورونا وائرس کی سکریننگ کے لیے 16 موبائل یونٹس چلا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ موبائل یونٹس کی 16 گاڑیاں شہر کی شاہراہوں پر موجود ہوں گی ہر تحصیل میں دو گاڑیاں پٹرولنگ کریں گی اورنو زونز میں ایک ایک گاڑی پٹرولنگ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سٹرکوں پر موجود شہریوں کی کورونا سکریننگ کی جائے گی اور شہریوں کی سکریننگ سے کورونا کی بروقت تشخیص ممکن ہو گی۔انہوں نے کہا کہ16 موبائل یونٹس پاپولیشن کی گاڑیوں میں بنائے گئے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صفدر ورک،چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شعیب،ایڈیشنل سیکریٹری ویلفیئر محمد شعیب سمیت دیگر افسران موجود تھے۔