چین نے غیرملکیوں کی ملک میں آمد پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا

کورونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کی وجہ سے چین غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کررہا ہے: چینی وزارتِ خارجہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 26 مارچ 2020 21:41

چین نے غیرملکیوں کی ملک میں آمد پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا
بیجنگ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین26مارچ 2020ء ) چین نے غیرملکیوں کی ملک میں آمد پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کی وجہ سے چین غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کررہا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور چین میں اس پر تقریباََ قابو پالیا گیا ہے اس لیے دوبارہ چین میں وبا پھیلنے کے خطرے سے بچنے کیلئے چین نے غیرملکیوں کی اپنے ملک آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں رکورونا وائرس کی وبا اب تھم چکی ہے۔دوسری جانب چین اب پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چین نے پاکستان کیلئے این 95 سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ روانہ کی ۔

(جاری ہے)

چین کی جانب سے رورانہ کئے گئے چینی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماسک علی بابا فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ کئے گئے۔چین ہر مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔چین کے بعد اب دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے بعد امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی دوران معروف چینی ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا کے مالک نے پاکستان سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک کی امداد کا اعلان کیا۔

ویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایشاء کے تمام متاثرہ ممالک کو 1.8 ملین ماسک،2 لاکھ 10 ہزا ر ٹیسٹ کٹس، 36 ہزار حفاظتی لباس ، وینٹی لیٹر اور دیگر ضرورت کی اشیاء فراہم کریں گے۔ن ممالک کو امداد دی جائے گی ان میں پاکستان، بنگلادیش،نیپال، افغانستان ،سری لنکا اور دیگر متاثرہ ممالک شامل ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔