
لاک ڈائون کے حوالے سے تمام احکامات پر پابندی سے عمل کریں اور قانون اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں،نا صر حسین شاہ
کروناسے آگاہی کے لئے کمیٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیگی،صو با ئی وزیراطلاعات وبلدیات
جمعہ 27 مارچ 2020 20:34

(جاری ہے)
انہوں نے بار بار یہ واضح کیا ہے کہ ہم سخت اقدامات نہیں لینا چاہتے مگر کچھ نا دا ن اور قانون شکن لوگوں کے باعث ہمیں لاک ڈائون سے بھی زیادہ سخت اقدامات اٹھانا پڑے تو ہم عوام کے مفا د میں کرینگے۔
صوبائی وزیر اطلاعلات نے کہا کہ ہمیں سخت اقدامات سے پہلے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی فکر ہے جس کے لئے ہم رفاعی اور فلاحی اداروں کے تعاون سے مستحقین کو گھر گھر راشن پہنچانے کے انتظامات کررہے ہیں اوراس سلسلے میں ان اداروں کے منتظمین کے کا ر نا مے قا بل ستا ئش ہیں۔ اگر یہ ادارے حکومت کا ہاتھ نہ بٹاتے تو حکومت کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کارونا وائرس کے حوالے سے احتیاط و آگاہی اور روزانہ اجرت کمانے والوں کے گھر راشن پہنچانے کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتہائی فکرمند ہیں چنانچہ انہوں نے راشن پہنچانے کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ کو خصوصی ہدایات دی ہیں اور ان ہدایات کی روشنی میں وزیر اعلی سندھ اداروں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے تحت اہم اقدامات میں دن رات مصروف ہیں اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں روزانہ کی بنیاد پر تمام متعلقہ محکمو ں کے ساتھ جائزہ اجلاس کی نئی حکمت عملی بنا تے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے عوام تک آگاہی پہنچانے کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر ممبران پر مشتمل پی پی آگاہی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پی پی کرونا آگاہی کمیٹی میں شامل اور اعتماد کرنے پر میں چیئرمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہ کمیٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے اعتماد اور یقین کا مل پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی، جبکہ کمیٹی موثر اور مثبت اقدامات کے ذریعے عوام میں کرونا وائرس کے حوالے سے مسلسل آگاہی فراہم کر تی رہے گی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی اپیل اور وزیر اعلیٰ سندھ کے اقدامات پر عوام کا تعاون قابل ستائش ہے اور عوام سے مزید گزا رش ہے کہ حکومت سے تعا ون کریں تا کہ حکومت سندھ مو ذی وبا ء سے عوام کا تحفظ ممکن بنا سکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
-
عظمی بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کے گھر آمد، سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر ا ظہار تعزیت
-
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آئیں گی
-
سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
-
پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
-
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.