حکومت آزادکشمیر نے کرونا وائرس کے پیش نظر7اپریل 2020تک دفتری اوقات کار تبدیل کر دیے

جمعہ 27 مارچ 2020 22:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) حکومت آزادکشمیر نے کرونا وائرس کے پیش نظر7اپریل 2020تک دفتری اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری اوقات کار ہفتہ میں 5دن کام کرنے والے دفاتر سو موار تا جمعرات صبح 10تا شام 4بجے اور جمعہ صبح 10تا دن 01بجے ،جبکہ 6روز کام کرنے والے دفاتر سوموار تا جمعرات اور ہفتہ صبح 10تا شام 3بجے اور جمعہ صبح10تا دن ایک بجے تک مقرر کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :