محکمہ زراعت ایمرجنسی صورتحال میں پھلوں و سبزیوںکی فراہمی یقینی بنارہا ہے،وقارحسین

ہفتہ 28 مارچ 2020 00:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق محکمہ زراعت ایمرجنسی صورتحال میں زرعی منڈیوں سے پھلوں اور سبزیوںکی فراہمی یقینی بنارہا ہے ،یہ بات اسپیشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین نے صوبہ بھر میں زرعی منڈیوں سے پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اسپیشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ)پنجاب وقار حسین نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی صورتحال میں زرعی منڈیاں معمول پر مقرر کردہ احتیاطی تدابیرکے مطابق اپنا کام سرانجام دے رہی ہیں اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایات پر عمل پیرا ہیں،زرعی منڈیوں سے عوام کو پھلوں، سبزیات اور دالوں وغیرہ کی معمول کے مطابق فراہمی جاری ہے،اسپیشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ)پنجابب وقار حسین نے یہ بھی بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب نے زرعی منڈیوں میں عوام النّاس کی آگاہی کیلئے کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر بارے بینرز،فلیکسیز وغیرہ بھی آویزاں کئے ہیںتاکہ زرعی منڈیوں میں آنے والے افراد ان پر عمل کر سکیں ۔

(جاری ہے)

مزید براں زرعی منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں،حاضر ڈیوٹی عملہ اور عوام کو ہاتھ دھونے کیلئے صاف پانی،صابن اور دیگر اشیاء بھی مہیا کی گئی ہیں ۔ زرعی منڈیوں میں متعین عملے کو ان جاری کردہ ایس او پی ایز پر کاربند رہنے کی ہدایات بھی کیں اور عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں،زرعی منڈیوں میں مقرر کردہ عملہ عوام کو بہترین سروسز فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔