ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے مختلف سٹورز، بینکوں اور دیگر ممکنہ رش والی جگہوں پر دوران خریداری فاصلہ یقینی بنانے کی غرض سے نشانات لگادیئے گئے

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) ایبٹ آباد پولیس کی عوام کے درمیان سوشل ڈیسٹنس رکھنے کے لیے ایک اور کاوش ، کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے مختلف سٹورز، بینکوں اور دیگر ممکنہ رش والی جگہوں پر دوران خریداری فاصلہ یقینی بنانے کی غرض سے نشانات لگادے گئے، جبکہ ضلعی پولیس سربراہ نے عوام کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے اور حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس جو کہ ایک انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے اس خدشے کے پیش نظر ایبٹ آباد پولیس نے عوامی خدمت کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اور کورونا وائرس سے ایبٹ آباد کے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی غرض سے ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ رکھنے کی نسبت ضلع بھرمیں مختلف مقامات پر سٹورز، بینکوں اور دیگر ممکنہ رش والی جگہوں پر نشانات لگا دیے ہیں جبکہ دوکانداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دوکانوں کے سامنے لگائے گئے نشانات اور عوام کے درمیان 4 فٹ کے فاصلے کو یقینی بنائیں تاکہ دوکانوں کے سامنے زیادہ رش جمع نہ ہوسکے اور کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات ختم کیے جا سکیں اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر نے عوام سے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے اور مجبوری کی صورت میں نکلنے پر رش نہ بنانے، حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے جبکہ سوشل ڈیسٹنس کے حوالے سے جملہ ایس ایچ او ز کو اپنے تھانہ جات کی حدود میں تمام اہم سٹورز، دوکانات ، بینکوں وغیر کے سامنے نشانات لگانے کی ہدایت جاری کی ہیں

متعلقہ عنوان :