ٹیچر نے 138 گھنٹے تک ”جسٹ ڈانس“ ویڈیو گیم کھیل کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 28 مارچ 2020 23:56

ٹیچر نے 138 گھنٹے تک ”جسٹ ڈانس“ ویڈیو گیم کھیل کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیچر نے 138 گھنٹے اور 34 سیکنڈ تک جسٹ ڈانس   ویڈیو گیم کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔
کیری سویڈکی کا تعلق بیکر فیلڈ سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 20 سال  پہلے Dance Dance Revolution گیم کھیلتے ہوئے موومنٹ بیسڈ گیمز میں دلچسپی ہوئی۔
کیری نے بتایا کہ گیمز کھیلنے سے اُن کا 75 پاؤنڈ وزن  کم ہوا ہے اور انہوں نے مقامی ٹورنامنٹس میں پوزیشن  بھی حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

کیری کے ڈانسنگ گیمز  کھیلنے کی وجہ سے انہوں نے 6 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنائے ہیں۔ اُن کے بنائے گئے ریکارڈ ز میں جسٹ  ڈانس گیم کی طویل ترین میراتھن، ردھم گیم کی طویل ترین میراتھن، موشن سنسنگ ڈانس گیم کی طویل ترین میراتھن اور24 گھنٹوں میں  ڈانس گیم میں سب سے زیادہ سکور بنا نے کے ریکارڈ شامل ہیں۔
کیری نے جسٹ ڈانس گیم کو 138 گھنٹے اور 34 سیکنڈ کھیلنے کا ریکارڈ  بنانے کے  لیے اس کا 2015 کا وژن کھیلا۔


متعلقہ عنوان :