کورونا پازیٹو ٹیسٹ والوں کوگھرپر”سیلف آئیسولیشن“کی اجازت دی جائے: مونس الٰہی

صرف سیریس مریض ہسپتال منتقل کیے جائیں، لوگ خوفزدہ ہیں اور ہسپتالوں میں اتنے بیڈز بھی نہیں: مسلم لیگی رہنماء کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 مارچ 2020 19:13

کورونا پازیٹو ٹیسٹ والوں کوگھرپر”سیلف آئیسولیشن“کی اجازت دی جائے: ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی کے رکن مونس الٰہی نے پنجاب حکومت پر اپنے ٹویٹ میں زور دیا ہے کہ کورونا پازیٹو ٹیسٹ والے افراد کو گھر پر سیلف آئیسولیشن کی بھی اجازت دی جائے، جن افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آتے ہیں حکومت انہیں بلاامتیاز ہسپتالوں میں زبردستی منتقل نہ کرے بلکہ جو چاہیں ان کو اپنے گھر پر ہی مکمل تنہائی میں علاج معالجہ کی اجازت دی جائے البتہ جن افراد میں سیریس علامات سامنے آئیں انہیں ہسپتالوں میں فوری منتقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

مونس الٰہی نے کہا کہ ہسپتالوں کے خوف سے لوگ ٹیسٹ کروانے سے خوفزدہ ہیں جبکہ ہمارے ہسپتالوں میں اتنے بیڈز بھی نہیں ہیں۔