سرگودھا کے قصبہ بھاگٹانوالہ کے مقدمہ قتل میں چھ سال سے مطلوب مجرم اشتہاری کوگرفتار کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی گئی

پیر 30 مارچ 2020 15:14

سرگودھا کے قصبہ بھاگٹانوالہ کے مقدمہ قتل میں چھ سال سے مطلوب مجرم اشتہاری ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) سرگودھا کے قصبہ بھاگٹانوالہ کے مقدمہ قتل میں چھ سال سے مطلوب مجرم اشتہاری کوگرفتار کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا پولیس کے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم خرم ولد سیف اللہ سکنہ چک نمبر87جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔

اس مجرم اشتہاری نے چھ سال قبل مئی 2014 میں معمولی تلخ کلامی پر اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھیوں کے ہمراہ محمد نعیم کو قتل کر دیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا اور چھاپہ مار کر گرفتارکر لیا جس کو گرفتار کر کے حسب ضابطہ کارروائی کی جا رہی ہے۔