بلوچستان میں کوروناوائرس کے خلا ف احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پیرکو بھی لاک ڈاؤن رہا

پیر 30 مارچ 2020 21:29

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کوروناوائرس کے خلا ف احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پیرکو بھی لاک ڈاؤن رہا ۔صوبائی درالحکومت کا دیگرصوبوں اضلاع سے رابطہ منقطع رہاشہرمیں ٹریفک انہتائی کم رہی البتہ لوگ گھر کے اندر موجودرہے تمام کاروباری مراکزبند رہے دوسری جانب صوبائی حکومت کوروناوائرس بچاؤ کے لئے مختلف شہروں میں صفائی اوراسپرے مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔

پولیس ،ایف سی ،لیویز دیگرقانون نافذکرنے والے ادارے شاہراہوں پرگشت کرتے نظر آرہے ہیں ۔پاک فوج نے چمن ،تفتان ،کوئٹہ ،ڈیرہ مرادجمالی ،پنجگور،تربت دیگرعلاقوں میں سول انتظامیہ مدد کیلئے موجودہیں ۔کوئٹہ علاوہ پشین ،چمن ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،زوب ،لورالائی ،کوہلو،بارکھان،سبی ،کچھی ،نصیرآباد،قلات ،مستونگ ،خضدار ،پنجگور،تربت،واشک ،خاران ،نوشکی ،تفتان ،دالبندین سمیت بلوچستان کے تمام علاقوں میں کورونا وائرس کے ممکن پھیلاؤکے پیش نظر کے روک تھام کیلئے صوبائی حکومت نے سخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں تمام اضلاع میں قرتطینہ سینٹر قائم کئے گئے جہاں پر ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف مختلف شفٹوں میں چوبیس گھنٹے اپنے فرائض انجام دہے ہیں مشتبہ مریضوں کو فوری طورپر قرنطینہ سنیٹر منتقل کرکے ان کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں بلوچستان میں اب تک 144 افراد ٹیسٹ پازیٹپوآئے ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہواہے تفتان سے زائرین کا سلسلہ جاری ہے تاہم ان کی کھڑی نگرانی کی جارہی ہے آنے والے زائرین کو قرنطینہ سنیٹرمیں رکھ کرٹیسٹ اورچیک اپ کئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاک ڈاؤن کے باعث تمام کاروباری ،پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے ،بلوچستان کا ملک دیگرصوبوں اور اضلاع سے رابطہ منقطع ہے ۔ درایںاثنا۔کوئٹہ شہر میں لاک ڈائون کے دوران بے روزگار ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی مدد کے لئے سماجی کارکن اپنے طور پر امداد کر رہے ہیں وہی پیشہ ور گداگر بھی میدان میں آگئے ہیں ،شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں پر پیشہ ور گداگروں کا رش حقداروں کی حق تلفی ہونے لگی کلنگ، بیلچہ اور سامان اٹھائے گداگر بھی مزدور بن کر شہریوں کی جانب سے دی جانے والی امداد لوٹ رہے ہیں ، پیرکو ا یڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل اور چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطا اللہ بلوچ کے ہدایات کے مطابق سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی کی نگرانی میں تمام 11 زون کے انچارج کا عملہ صفائی قرنطینہ سینٹر بلوچستان زرعی کالج، سریاب فلائی آوور، پشتون آباد و ملحقہ علاقے، ائیرپورٹ روڈ، حلقہ 45، سرکی روڈ، غوث آباد، جوائنٹ روڈ، ریڈ زون، جان محمد روڈ، جمع خان کالونی و لنک سٹریٹس، شاوکشاہ روڈ، پٹیل روڈ، ملتانی محلہ، جناح روڈ، انسکمب روڈ، کلی شابو، کلی برات، حلقہ حلقہ 11، حلقہ 17، حلقہ 24، جی او آر کالونی، حلقہ 21، حلقہ 22، حلقہ 26، حلقہ 46، حلقہ 47، حلقہ 45 و دیگر علاقوں میں شیڈیول کے مطابق صفائی کی گئی اور کچرہ اٹھایا گیا۔