شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی چار ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

پیر 30 مارچ 2020 22:24

شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی چار ہفتوں کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی چار ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی عدالت نے نیب کو دونوں ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی دونوں ملزمان کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے اور بتایا کہ دونوں درخواست گزار اسلام آباد میں ہیں جبکہ نیب کی جانب سے کراچی کی احتساب عدالت میں ایم ڈی پی ایس او تقرری ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرلے ہمیں نیب کی جانب سے کوئی سمن بھی موصول نہیں ہوا، میڈیا سے معلوم ہوا ہے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو جہاز بھی نہیں جا رہے عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور چار ہفتوں میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کورونا وائرس پر کوئی یکساں رسپانس نہیں پورے پاکستان میں کورونا کیخلاف یکساں رسپانس چاہییحکمت عملی کیا ہے،وزیراعظم کچھ اور وزرا کچھ کہتیہیں کہتے تھیلاک ڈاون نہیں ہوگا،اسلام آباد میں اس سے بڑا کیالاک ڈاون ہوگا کوئی حکمت عملی نہیں، اب اللہ ہی خیر کرے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بارڈر وفاقی حکومت کنٹرول کرتی ہیعجیب معاملہ ہے، ہماری سمجھ سے باہر ہیوزیراعظم اپوزیشن کوبلاکراپنے بیان کیبعدغائب ہوگئیکورونا وائرس پر حکومت کی نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پالیسی۔