گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 20 کیسز کی تصدیق، تعداد 148 ہوگئی

پنجاب کے بعد گلگت میں بھی کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 31 مارچ 2020 12:51

گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 20 کیسز کی تصدیق، تعداد 148 ہوگئی
گلگت بلتستان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-31مارچ2020ء) گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 20 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آئے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور گلگت بلتستان میں مزید 20 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کیسز سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گلگت بلتسنان میں مزید 20 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں متاثرین کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔

پنجاب کے بعد گلگت میں بھی کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے شہر لاہور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

حیران کن طورپر لاہورمیں مریضوں کی تعداد 128 ہو گئی ہے ۔ک خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865 ہوگئی ملک بھر میں موذی مرض سے 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق 773 مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ پنجاب میں 618، سندھ 566، خیبر پختونخوا 195، بلوچستان 152، گلگت بلتستان 128، اسلام آباد 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 افراد متاثر ہیں۔ تاہم اب گلگت میں یہ تعداد 128 سے بڑھ کر 148 ہوگئی ہے ۔ لاہور میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ے بعد پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 618 سے بڑھ کر 652ہوگئی ہے۔