عوام اور پولیس مل کر وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کو شکست دیں گے،ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقار الدین سیّد

منگل 31 مارچ 2020 20:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس وقار الدین سیّد نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس مل کر وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کو شکست دیں گے، پولیس عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایس پی انڈسٹریل ایریا شیخ زبیر اور ان کی ٹیم کی طرف سے سے شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے سماجی فاصلوں سے متعلق عملی حکمت عملیوں سے آگاہی مہم کے موقع پرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی پولیس نے کورونا سے جنگ کے موقع پر یہ نعرہ اختیار کیا ہے کہ کورونا سے لڑنا ہے اس سے ڈرنا نہیں، اسی لئے اسلام آباد پولیس کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انشاء اللہ ہم سب مل کر اس وباء کو ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنز ڈویژن سے ٹیمیں ضلع بھر میں شہریوں کو آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، تمام شہری کورونا وائرس سے بچائو کے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :