مساجد اور مدارس میں جراثیم کش سپرے، سیمنٹ فیکٹریاں پابندیوں سے مستثنیٰ ،انصاف امداد پروگرام (کل)سے شرو ع ہوگا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا انسداد کورونا مہم کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کو فوری طو رپر رہا کرنے کاحکم انصاف امداد پروگرام کے تحت 10ارب روپے کے فنڈز سے 25لا کھ خاندانوں کو 4ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی پروگرام کو کرپشن سے پاک اور فول پروف بنانے کیلئے سرکاری مداخلت کا امکان ختم کردیا گیاہے،کسی کو فارم حاصل کرنے اور جمع کروانے کیلئے دفتر نہیں آنا پڑے گا محکمہ بلدیات وزیراعلیٰ کے حکم پر صوبہ بھر کی تمام مساجد اور مدارس میں کورونا وائر س کے خاتمے کیلئے جراثیم کش سپرے کر ے گا 100بیڈزکا ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال کل سے فنکشنل ہوجائیگا، کورونا کے کنفرم مریض 662 ہیں، حالات انشاء اللہ بہترہوں گے ہر ڈ ویژن میں بی ایس ایل تھری لیول لیب فنکشنل ہونے پر روزانہ 5سے 7ہزار کورونا ٹیسٹ کی استعداد حاصل کرسکیں گے پولیس میں منظور شدہ 10ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی اور 500گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے‘عثمان بزدار وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا وائرس ،اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کی میڈیا کو بریفنگ

منگل 31 مارچ 2020 20:26

مساجد اور مدارس میں جراثیم کش سپرے، سیمنٹ فیکٹریاں پابندیوں سے مستثنیٰ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی مہم کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے تمام شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا-پنجاب انصاف امداد پروگرام کل ( بدھ)سے شروع ہوگا- امیدواران آن لائن/ایس ایم ایس کے ذریعے اپلائی کریں گے اور تصدیق کے بعد 4ہزار روپے فی خاندان ادا کئے جائیں گی- صوبہ بھر کی مساجد اورمدارس میں جراثیم کش سپرے کیاجائے گا-سیمنٹ فیکٹریوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے عائدپابندیوں سے مستثنیٰ کر دیا گیا ہی-پنجاب سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب انصاف امداد پروگرام کے تحت 25لاکھ خاندانوںکو فی کس 4ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی جس کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے جا چکے ہیں-انصاف امداد حاصل کرنے کے لئے فارم کے حصول اور جمع کروانے کے لئے کسی دفتر نہیں آنا پڑے گا بلکہ ایس ایم ایس /آن لائن اپلائی کیا جاسکے گا-پروگرام کو فول پروف اور کرپشن فری بنانے کے لئے کسی قسم کی سرکاری مداخلت نہیں ہوگی-امیداواران کے کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں 4ہزار روپے ادا کردئیے جائیں گے -وزیراعلیٰ نے بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ صوبہ بھر میں نمازیوں اور طلبہ کی صحت کے تحفظ کے لئے تمام مساجد اور مدارس میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کر ے گا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے جاری مہم کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار شہریوں کو رہا کردیا جائے گا تاہم عوام اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کے لئے بلاضرورت گھر سے باہر آنے سے گریز کریں اور اپنے آپ کو ہر صورت میں محدود رکھیں- وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں 100بیڈز پر مشتمل ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال کل سے فنکشنل ہوجائے گا- انہوںنے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 662 ہی-صورتحال کنٹرول میں ہے اور حالات انشاء اللہ بہتری کی طرف جائیں گی-وزیراعلیٰ نے بتایاکہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں مجموعی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور قابل عمل سفارشات اورتجاویز پر غور کیا گیا-کورونا ویکسین کی تیاری کے لئے طبی ماہرین اور محققین کو تمام تروسائل مہیا کریں گی-ہوم قرنطینہ کے ایس او پیز چین سے آنے والے ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد جاری کئے جائیں گی-وزیراعلیٰ نے بتایاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالو ں اور قرنطینہ سنٹر وغیرہ میں پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹ کی فراہمی کے لئے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کمیٹی قائم کی جا رہے ہے جس میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہوں گے یہ کمیٹیا ں ایس او پی کے مطابق پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹ کی فراہمی کا فیصلہ کریں گی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں تقریباً 1200تک ٹیسٹ روزانہ کئے جا رہے ہیں-ہر ڈ ویژن میں بی ایس ایل تھری لیول لیب فنکشنل ہونے کے بعد ہم روزانہ 5سے 7ہزار کورونا ٹیسٹ کی استعداد حاصل کرسکیں گے -وزیراعلیٰ نے کہاکہ کورونا کے خلاف جاری مہم میں برسر پیکار ڈاکٹر ز، ہیلتھ پروفیشنلز ،صحافی اور دیگر ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے افسران میرے لئے قابل قدر ہیں میں ان کے لئے نیک خواہشات کا ظہار کرتا ہوں-وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذخیرہ ا ندوزوں سے نمٹنے کے لئے موثرمہم جاری ہی-اشیائے ضروریہ کی فراہمی کسی صورت میں متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی پلان بھی تیار کر لیا گیاہی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت پنجاب نے کورونا کے علاج کے لئے سب سے پہلے ڈاکٹر طاہر شمسی سے رابطہ کیااور مشاورت کی-یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ہمارے ماہرین کورونا وائرس کے سدباب کے لئے دن رات تحقیق کر رہے ہیںمجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ پاکستان سب سے پہلے مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوگا- وزیراعلیٰ نے مزید بتایاکہ صورتحال کے پیش نظر پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی - منظور شدہ خالی آسامیوں کومراحلہ وار پر کیا جائے گا- پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنل امور کے لئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے - پولیس کے لئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاںخریدی جائیں گی- اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لئے 75 کروڑ 57 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے - 45تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی- 101تھانوں کو سرکاری اراضی منتقل کرکے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی- پولیس کے خدمت مراکز کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے -پولیس کو پبلک فرینڈلی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کریں گے -صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس ،سیکرٹریز صحت ،خزانہ ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھی-