کورونا وائرس، امریکہ کا 3500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

امریکہ میں تیزی سے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 1 اپریل 2020 10:11

کورونا وائرس، امریکہ کا 3500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
کیلیفورنیا (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-01اپریل2020ء) امریکہ میں تیزی سے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے ہوئے کورونا وائر س کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے3500 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے۔ قیدی امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کی جیلوں سے رہا کیے جائیں گے۔

چین کے شہر وہان سے شروع ہونےوالے کورونا وائرس نے اس وقت امریکہ سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے بھی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کوروکا جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ امریکہ میںاب تک ایک لاکھ 88 ہزار سے بھی زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3 ہزار 890 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے اب تک ساڑھے آٹھ لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 42 ہزار سے بڑھ گئی ہے، اسی دوران کورونا وائر س کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران سے بھی پابندیاں ہٹانے کاعندیہ دے دیا ہے۔

کورونا وائرس نےا س وقت دنیا بھر کے ممالک کو ایک ساتھ لاکر کھڑاکر دیا ہے۔ چونکہ امریکہ کورونا وائرس کی مشکلات سے دو چار ہے،ا سی دوران روایتی حریف روس کی جانب سے بھی امریکہ کے لئے امدا دروانہ کر دی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی امریکہ کے لئے وارننگ جاری کی گئی تھی کہ اگر امریکہ میں اس وبا پر قابو نہ پایا گیا تو چین کے بعد امریکہ کورونا وائرس کامرکز بن سکتا ہے۔ اسی دوران امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قید 3500قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے تا کہ کورونا وائرس کا مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔