نسٹ کورونا کٹس بنا کر ڈریپ کو بھیجے، منظوری کے بعد ہم استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے، فوا د چوہدری

جعلی سینی ٹایزرز کی فراہمی روکنے کیلئے وزیراعظم سے کہا صوابدیدی اختیارات استعمال کریں،وفاقی وزیر کا نسٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعرات 2 اپریل 2020 17:21

نسٹ کورونا کٹس بنا کر ڈریپ کو بھیجے، منظوری کے بعد ہم استعمال کرنے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ نسٹ نے کورونا کٹس بنا کر ڈریپ کو بھیجے، منظوری کے بعد ہم استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے، جعلی سینی ٹایزرز کی فراہمی روکنے کیلئے وزیراعظم سے کہا صوابدیدی اختیارات استعمال کریں۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کر کے کورونا ٹیسٹنگ کٹس ، سینیٹائزرز ، کورونا ڈرون سپرے کا جائزہ لیا ۔

فواد چوہدری کو نسٹ حکام نے تیار کردہ کٹس ، وینٹیلیٹرز کے نمونے پر بریفننگ دی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ نسٹ نے کورونا کٹس، سینیٹائزرز اور ڈراون تیار کیے ہیں، یہ وہ رویہ ہے جو ہم یونیورسٹیوں سے چایتے ہیں، آج تک پاکستان میں باہر سے کورونا کٹس درامد کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نسٹ نے کورونا کٹس بنا کر ڈریپ کو بھیجے، ڈریپ کی طرف سے منظوری کے بعد ہم یہ استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ چند ہفتوں میں ہم دیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے۔فواد چوہدری نے کہاکہ انجینئرنگ کونسل نے دو ڈیزائن منظور کرکے ڈریپ کو بھیجے، بہت جلد پاکستان وینٹر لیٹرز برآمد کرنے کے قابل ہوگا۔فوا د چوہدری نے کہاکہ ہمیں سینی ٹائزرز کے حوالے سے بہت شکایات موصول ہورہی تھیں، پی ایس کیو سی اے نے سینی ٹائزرز کے نمونے حاصل کیے، جعلی سینی ٹائزرز کی لسٹ وزارت صحت ک بھیج رہے ہیں ، جعلی سینی ٹایزرز کی فراہمی روکنے کیلئے وزیراعظم سے کہا صوابدیدی اختیارات استعمال کریں۔

انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے ریسرچ میں یونیورسٹیاں حصہ لیں، ہم نے امریکہ اور یورپ سے سبق سیکھا ہے، کورونا کی دوائی کے حوالے سے دنیا میں کام جاری ہے، سماجی فاصلے کے حوالے سے نسٹ یونیورسٹی نے ایپ بنائی ہے