ڈاؤ یونیورسٹی نے روزانہ ایک ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی

جمعرات 2 اپریل 2020 23:32

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2020ء) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہاہے کورونا ایمرجنسی کے باعث ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہوئے اسے ایک ہزار روزانہ تک لے جایا جارہا ہے ‘آج (جمعہ) سے مشین اور کٹس آنے کے بعد ہم اپنی کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت ایک ہزار روزانہ کرلیں گے جبکہ کل ہی ڈا اسپتال میں عام مریضوں کیلییمفت ٹیلی میڈیسن کلینک کا بھی آغاز کیا جارہاہے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں صحافیوں سے بزریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک ہمارے یہاں ہونے والے سیکڑوں ٹیسٹ میں مثبت آنے والے ٹیسٹوں کی اوسط نوفیصد ہے۔انہوں نے بتایاکہ ڈاؤ میں چودہ آئسو لیشن بیڈ ہیں جبکہ اس وقت ہمارے یہاں کورونا کے دس مریض زیر علا ج ہیں جن میں چار وینٹی لیٹر پر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جہاں تک کورونا سے متاثر مریضوں کا صحت یابی کا تعلق ہے ،اب تک ہمارے یہاں کورونا سے صرف دواموات ہوئی ہیں ان میں سے ایک کو بڑی عمر کے ساتھ ہارٹ ،بلڈپریشر شوگر وغیرہ کے مسائل بھی تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈا میں بھی دنیا بھر کی طرح کورونا کے علاج کے لیے کلورکوئین ایزی تھرومائیسین کے مرکب سے علاج ہورہاہے اس کے مثبت نتائج آرہے ہیں لیکن سوفیصد نتائج نہیں آرہے ہیں تاہم اس علاج کے حوالے سے ہمارے یہاں ایک تحقیقی ٹیم کام کررہی ہے جو مریضوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کرکے اس مرکب کے اثرات کا مکمل تجزیہ کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ریسرچ کے مکمل ہونے کے بعد ہی کورونا سے اس کے ذریعے علاج پر رائے دی جاسکے گی تاہم یہ دوا بھی دیگر دواں کی طرح ضمنی اثرات رکھتی ہے ہم ای سی جی کرکے دوا دیتے ہیں اور اس کے بعد دل کے افعال کا جائزہ لیتے رہتے ہیں کیونکہ اس دوا کے دل پر براہ راست اثرات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ دوائیں جب ہم اتنے محتاط انداز میں استعمال کررہے ہیں تو اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاکہ لوگ ازخود یہ دوائیں لینا شروع کردیں یہ انتہائی خطرناک ہیاس سے سختی سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے ۔

پروفیسرمحمد سعید قریشی نے کہاکہ کورونا ایمرجنسی کے باعث ہماری اوپی ڈیز بند ہوگئی ہیں جس سے عام امراض کے مریضوں کو پریشانی ہورہی ہے اس کیلیے ڈا یونیورسٹی اسپتال میں ایک مفت آن لائن کلینک شروع کیا جارہاہے جس میں ہمارے ماہر ڈاکٹرز صبح نوبجے سے دوبجے تک ہفتے میں چھ دن فرائض انجام دیں گے ،مفت ٹیلی میڈیسن کلینک چھ گھنٹے پیر تا ہفتہ خدمات انجام دیں گے، گائنی،میڈیسن،سرجری اور سائیکاٹری کے مریض ماہرین سے مفت مشورے لے سکیں گے اور دوا بھی تجویز کی جاسکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کلینک سے فون نمبر پررابطہ کرکے استفادہ کی جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :