مسلم لیگ (ن)عوام کی خدمت، ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے،ہمیںجب بھی ذمہ داری ملی ہر شعبے کو ترقی دی‘ شہباز شریف
دیہاڑی، دار مزدور اور کمزورطبقات بہت برے حالات میں ہیں، معاشی حالات سے تنگ افراد کی خودکشیوں کی اطلاعات باعث تشویش ہیں عوام کے شانہ بشانہ کورونا کی وبا ء سے لڑیں گے ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ‘ صدر (ن) لیگ کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
جمعہ 3 اپریل 2020 17:43
(جاری ہے)
محمد شہباز شریف نے کہا کہ رضاکارانہ امداد اور فلاحی ذمہ داریاں انجام دینے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں ،انسانوں کی خدمت کرنے سے اللہ تعالی بیحد خوش ہوتا ہے،یہ موقع ہے کہ ہم انسانوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اللہ تعالی کو راضی کرلیں ۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ احتیاط کریں،یہ قوم کی زندگی اور موت کا معاملہ ہے ،احتیاط، نظم وضبط اور تعاون کے اصولوں پر عمل کرکے اس مشکل سے نجات ممکن ہے ،آئیے ہم سب اس میں اپنا اپنا کردار ادا کریں ،یہ صرف آپ کی نہیں، آپ کے بچوں، سب گھروالوں کی زندگی کا معاملہ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے شانہ بشانہ کورونا کی وبا ء سے لڑیں گے ،ہم نے تہیہ کیا ہوا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ہم نے ہر ممکن حد تک عوام کو کورونا سے بچانے کا سامان مہیا کرنا ہے ،عوام کی اصل مدد یہ بھی ہے کہ وہ کورونا سے بچائو کی احتیاط پر عمل کریں۔ انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ایک لاکھ کٹس بنائی جارہی ہیں جو عوام میں تقسیم کی جائیں گی،اس کٹ میں ماسک، سینیٹائزر، صابن ہے ،کٹ میں عوام کے لئے ہدایت نامہ بھی ہے ،اس کٹ کا مقصد قوم کو کورونا کے خلاف جنگ کے لئے تیار کرنا ہے ،اس کٹ کے ذریعے ان کی رہنمائی کا فریضہ بھی ادا ہوگا، ایک آگاہی پھیلے گی،یہ کٹس ہم ہر صوبے اور ہر شہر کو بھجوانے کا سلسلہ شروع کررہے ہیں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ قائد مسلم لیگ نواز شریف کی ہدایت پر عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے ۔انہوںنے کہاکہ انسانوں کی خدمت کرنے سے اللہ تعالی بیحد خوش ہوتا ہے ،یہ موقع ہے کہ ہم انسانوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اللہ تعالی کو راضی کرلیں ،دیہاڑی، دار مزدور اور کمزورطبقات بہت برے حالات میں ہیں ،معاشی حالات سے تنگ افراد کی خودکشیوں کی اطلاعات باعث تشویش ہیں ،ایسے اندوہناک واقعات قابل افسوس ہیں،خود کشی خدانخواستہ عوام کو درپیش مشکل حالات کی نشاندہی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی انشا اللہ ہمارے شامل حال ہوگا ،اللہ تعالی ہم سب کو پناہ میں رکھے گا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے مزید حفاظتی لباس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ حالات کا تقاضا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی حفاظت یقینی بنائیں ،اس وقت ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی زندگی قوم کی زندگی ہے ۔ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.