لاہور پولیس کیلئے 5 ہزار کورونا کٹس کا انتظام،افسروں، جوانوں کی حفاظت کیلئے 40 ہزار سے زائد ماسک تقسیم کئے جاچکے ہیں، سینی ٹائزر کی 15 ہزار بوتلیں فراہم، 500 عینکوں کا انتظام کیا، ایس پی ہیڈکوارٹر

جمعہ 3 اپریل 2020 20:29

لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لاہور پولیس کے افسروں، جوانوں کی حفاظت کیلئے 40 ہزار سے زائد ماسک تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ ان میں ڈسپوزیبل اور دھو کر دوبارہ استعمال کرنیوالے ماسک شامل ہیں۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر نے بتایا کہ فیلڈ ڈیوٹی کے لئے 5 ہزار کورونا کٹس کا انتظام کیا گیا۔

کورونا کٹس (پی پی ای) ناکوں اور خصوصی آپریشنز میں استعمال ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر سینی ٹائزر کی 15 ہزار بوتلیں فراہم کی گئیں۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور نے بتایا کہ کورونا سے بچائو کے لئے پولیس فورس کو 50 ہزار دستانے دیے گئے۔ حساس ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کیلئے 500 عینکوں کا انتظام کیا۔ سی سی پی او نے واضح کیا ہے کہ عوامی خدمت کیلئے کوشاں جوانوں کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ کورونا کٹس، ماسک اور سینی ٹائزر کی بلارکاوٹ فراہمی جاری رہے گی۔ پولیس ہسپتال میں قرنطینہ سنٹر بھی مکمل طور پر فعال ہے۔

متعلقہ عنوان :