تمباکو مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے سے کورونا وائرس جیسی بیماریوں سے نمٹنے کیلئے فنڈز حاصل ہوں گے
جمعہ 3 اپریل 2020 23:44
(جاری ہے)
بدقسمتی سے ، اس وائرس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اور اس وقت کوئی علاج نہیں ہے توقع کی جا رہی ہے کہ ویکسین بننے میں کم سے کم 12 - 18 ماہ مزید وقت لگے گا ۔
پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے کمزور صحت کے نظام اس وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اس وائرس سے نمٹنے کے لئے خرچ ہونے والے ہر روپیہ کا مطلب یہ ہے کہ حکومت ملک میں اب بھی موجود دیگر بیماریوں سے نمٹنے کے لئے مختص اخراجات کو کم کررہی ہے۔ اگر تمباکو کی بڑی صنعت نہ ہوتی تو نہ صرف سانس کی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوتی بلکہ اربوں روپے ٹیکس جو لوٹا گیا وہ صحت پر خرچ ہوسکتے تھے۔ سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کی جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-2017 اور 2017-2018 میں تمباکو کی صنعت نے اپنی پیداوار کو بالترتیب 47 اور 27 کم ظاہر کیا ۔ پیداوار کی کم رپورٹنگ کی وجہ سے ٹیکس میں ہونے والا خسارہ 37 ارب روپے تھا ۔یہ محظ افواہ ہے کہ تمباکو کی صنعت ملک کے لئے آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ بناتی ہے۔ حقیقت کے برعکس ، 2016 سے لے کر 2019 تک ، تمباکو کی بڑی صنعت نے پاکستان کو 153 ارب روپے کا بھاری نقصان پہنچایا۔ اس صنعت کو ٹیکس کی کم شرح (77.85 بلین روپے کا نقصان)اور ان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈز ( 75 ارب روپے کا نقصان)کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ سے فائدہ ہوا۔ اگر 90 برانڈز کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ نہ کی جاتی تو زیادہ مقدار میں ٹیکس لگتا۔ پاکستان میں سگریٹ کی پیداوار کی کم رپورٹنگ کو بھی ماہرین نے سرکاری ٹیکس محصولات کے نظام کی ناقص کارکردگی کا ایک بڑا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ پچھلے تین سالوں کے دوران ، تمباکو کی بڑی صنعت نے 75 سگریٹ تیار کیا ہے لیکن انہوں نے ٹیکسوں سے بچنے کے لیے بہت کم پیداوار پیدا کرنے کا دعوی کیا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تجویز کردہ تمباکو کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف تمباکوکے استعمال میں کمی آئے گی بلکہ اس سے ٹیکس کی اضافی آمدنی بھی ہوگی جو سانس کی بیماریوں اور وبائی امراض جیسے کرونا وائرس سے متعلق سرکاری صحت کے پروگراموں کے لئے فنڈ فراہم کرسکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.