جمعہ کے روز ”کورونا کرفیو“ نہیں بلکہ ”جمعہ کرفیو“ لگایا گیا تھا، حافظ حسین احمد
عمر جمشید ہفتہ 4 اپریل 2020 16:26
(جاری ہے)
جمعہ کے روز صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ صوبہ سندھ میں متوازی حکومت ہے اور مراد علی شاہ کے فرمان وفاق سے نرالے ہیں، صوبہ سندھ میں جمعہ کے روز عوام کو لاک ڈاوٴن میں اور امام و خطیب لاک اپ میں بند تھے، انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ کورونا وائرس جمعہ کے روز 12 سے 3 بجے تک خطرناک رہتاہے اور اس کے بعد خطرناک نہیں رہتا کیوں کہ 3بجے کے بعد تمام اسٹورز، بازار اور عوامی بینک وغیرہ میں جو لوگوں کا رش دکھا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ صرف مساجد کے حوالے سے 12 سے 3 بجے تک کا ''جمعہ کرفیو'' تھا ''کورونا کرفیو'' نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہاں خطباء اور علماء پر تشدد کیا گیا انہیں لاکپ اپ میں ڈال کر ان پر مقدمات بنائے گئے اگر اسٹور پر لوگوں کے ہجوم جمع ہونے اسٹور کے مالک پر مقدمہ نہیں بنتا، بینک میں ہجوم جمع ہونے پر بینک منیجر پر مقدمہ نہیں بنتا، راشن تقسیم کرنے والے ٹرک پر جمع ہونے والے سینکڑوں مجبور لوگوں کا مقدمہ امداد دینے والوں پر نہیں بنتا تو مسجد میں آنے والے مسلمانوں کا مقدمہ خطباء اور علماء پر کیوں بنایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور جمعیت علمائے اسلام موجودہ نازک حالات میں اپنے تمام تر اختلافات کے باوجود تعاون کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی یعنی اپوزیشن کی جماعت کی حکومت کے ہوتے ہوئے علماء اور مساجد کے خطباء کے ساتھ جو سلوک ہے وہ ناقابل برداشت ہے اور اگر اسے ترک نہیں کیاگیا تو اس کا شدید ردعمل ہوگا اور پورے ملک میں خصوصاً صوبہ سندھ میں اس کا رد عمل آئے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.