خاران کے عوام آل پارٹیز خاران میں سرکاری زمینات پر ایم پی اے کی بھائی سمیع بلوچ کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے، بی اے پی خاران

ڈیری فارم کے قریب اربن پلاننگ کی دفتر کے لئے مختص کردہ سرکاری زمین کرنے پر سرکار کو فوری کاروائی کرنا چاہیے وگرنہ سخت احتجاج کیا جائے گا،بیان

اتوار 5 اپریل 2020 22:15

ّخاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) خاران کے عوام آل پارٹیز خاران میں سرکاری زمینات پر ایم پی اے کی بھائی سمیع بلوچ کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ڈیری فارم کے قریب اربن پلاننگ کی دفتر کے لئے مختص کردہ سرکاری زمین کرنے پر سرکار کو فوری کاروائی کرنا چاہیے وگرنہ سخت احتجاج کیا جائے گا، بی اے پی خاران، بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے ضلعی آرگنائزر حاجی نور احمد ملازء ، میر نصراللہ سیاپاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خاران میں ایم پی اے کی بھاء سمیع بلوچ کی سربراہی میں سرکاری زمینات پر مسلسل قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے علاقے میں جہاں بھی کوئی سرکاری زمین ہو وہ اپنے حواریوں کے ہمراہ قبضہ کرکے اپنے لئے پلاٹننگ کرتے ہیں خاران کیڈٹ کالج کے سامنے اور ڈیری فارم ایریا میں اربن پلاننگ دفاتر کی مختص کردہ سرکاری زمین کو اپنے لینڈ مافیا گروپ کے ساتھ حال ہی میں قبضہ کیا ہے اس سے قبل علاقے میں بڑی تعداد میں ایم پی اے کے بھائی نے اپنے حواریوں کے ہمراہ قبضہ کرچکے ہیں انھوں نے کہا کہ ایم پی اے کے بھائی کو سرکاری زمینات پر قبضہ کرنے سے کوئی رکنے والا نہیں ہے حکومتی مشینری بے بس ہوچکی ہے جہاں اس کی مرضی ہو وہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کریں ان کے زیادہ تعداد میں سرکاری زمینات کے قبضہ کے باعث اب ڈویژنل ہیڈکوارٹر کیلئے سرکاری دفاتر کیلئے کوئی زمین نہیں بچی ہے اس سلسلے میں ہماری پارٹی اور آل پارٹیز خاران نے کء بار پریس کانفرنسوں اور جلسوں میں ایم پی اے کی بھاء کی لینڈ مافیا گروپ کی سرکاری زمینات پر قبضہ گیری کے خلاف آواز بلند کی ہے مگر سرکاری مشینری کاروئی سے بے بس نظر آتی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت کے اعلی حکام کو ایم پی اے خاران کے بھائی کی خاران میں سرکاری زمینات پر قبضہ گیری کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے اور وہ تمام قبضہ شدہ سرکاری زمینات کو ایم پی اے کے بھاء سے واگزار کرنا چاہیے وگرنہ بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے آل پارٹیز اور عوام کے ہمراہ ایم پی اے کے بھائی لینڈ مافیا گروپ کی سرکاری زمینوں پر قبضہ قبضہ گہری اور انتظامیہ اور اعلی حکومتی حکام کی سرکاری زمینات پر قبضہ گیری پر خاموشی اور بیچنے کے خلاف بھرپور انداز میں احتجاج اور کمشنر اورڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دینگے ۔