علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش تک معطل رہیں گے، نئے شیڈول کا اعلان تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی اعلان کی بعد کیا جائے گا، ترجمان

پیر 6 اپریل 2020 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش تک معطل رہیں گے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی اعلان کی بعد کیا جائے گا۔ یہ وضاحت ملک کے مختلف حصوں سے طلبہ کے سوالات کے جواب میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق اپنے امتحانات ،ْ ورکشاپس اور دیگر علمی و تحقیقی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں ،ْ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ ،ْ ٹیوٹرز و دیگر افراد کو مطلع کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی بندش تک مین کیمپس اور علاقائی دفاتر تشریف نہ لائیںاور اپنے داخلہ فارم ودیگر درخواستیں بذریعہ پوسٹ آفس بھیجوائیں یا آن لائن اپلائی کریں۔ امتحانات اور ورکشاپس کی نئی تاریخوں کے اعلان میں حکومت کی پالیسی اور ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ نیا شیڈول یونیورسٹی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا اور طلبہ و طالبات کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :