ہم نے عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ کرکے سب سے پہلے اس سے نجات لینی ہے،ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 اپریل 2020 13:44

ہم نے عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ کرکے سب سے پہلے اس سے نجات لینی ہے،ڈپٹی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلعی انتظامیہ کے حکم اور مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ جہلم کی ہدایت پر پورے شہر میں تاجروں کا لاک ڈاؤن جاری ہے،جو کہ عوام کے لیے خوش آئند بات ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے کہاکہ حکومت پاکستان و پنجاب اپنے طور پر انتہائی اقدامات کررہی ہے کیونکہ ہم نے عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ کرکے سب سے پہلے اس سے نجات لینی ہے انہوں نے پورے شہر کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہر میں پولیس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو بھی چیک کیا اور انہیں اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ آج ہم کرونا وائرس سے اسی طرح محفوظ رہ سکتے ہیں کہ اپنے آپ کو محدود رکھ کر محفوظ کرلیں۔

(جاری ہے)

جبکہ جس طرح تاجر اور عوام انتظامیہ کی ہدایت پر اپنے آپ کو محفوظ کرنے کے لیے محدود ہورہی ہے اس کے بہتر اثرات سامنے آرہے ہیں جبکہ خوشی کی بات ہے کہ آج ضلعی انتظامیہ ،ضلعی پولیس اور عوام ایک پیج کر مل کر ٹیم کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔انشاء اللہ ہم کرونا وائرس کے خاتمے میں کامیاب ہونگے۔جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مین سبزی منڈی جہلم میں ڈس انفکیشن بوتھ نصب کردیاگیا ہے جس میں سے گزر کر لوگ خریداری کررہے ہیں اسی طرح اس کام کو جاری رکھا جائیگا۔