نیشنل پارٹی کا گرفتار ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو باعزت رہا اور انکے جائز مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ

پیر 6 اپریل 2020 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے نااہل صوبائی حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس پر تشدد اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت پر جان نچاور کرنے والے مسیحا اور انکی حفاظت پر مامور ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس پر بہمانہ تشدد اور گرفتاری صوبائی حکومت بدترین فرونیت ثابت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کروناوائرس سے زیادہ متاثر ہونے والا مسیحا ڈاکٹر اور پیر میڈیکس ہوتا ہے جو فوری طورپر مریضوں کی خدمت میں حاضر ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس ملک کیحاکم انھیں سہولت حفاظتی کیٹس فراہم کرنے کے بجائے جائز مطالبات کیلئے اواز بلند کرنے کے پاداش میں تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کرتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے بلوچستان میں کسی کو حق کی آواز بلند کرنے کی اجازت نہیں ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیوں نے بلوچستان میں عملا مارشل لا لگا دیا ہے افسوس ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے پالیسی میں بلوچستان کے عوام کو کروناوائرس سے بچانے کیلئے کوئی فلاننگ شامل نہیں ہے پہلے تو وفاق اور صوبائی حکومت نے ملکر کروناوائرس کو پروثوکول دیکر بلوچستان میں داخل کردیا اب دونوں حکومتیں کروناوائرس کو پروثوکول دیکر بلوچستان کے عوام میں پھلا رہی ہے انہوں گرفتار ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو باعزت رہا کرنے اور انکی جائز مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :