وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیئے
میاں محمد ندیم منگل 7 اپریل 2020 14:57
(جاری ہے)
ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراءکی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے جنرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے متروکہ وقف املاک پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس اپنی سفارشات پیش کرے گی. اجلاس میں کابینہ کو کوروناوائرس کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی اور کچھی کینال منصوبے کی تحقیقات نیب کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی. دوسری جانب وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ لاک ڈاﺅن کے دوران لوگوں کو کنٹرول ریٹس پر اشیایہ ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے. ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کیے گئے ہیں جبکہ 50 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری کر دیئے ہیں. ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں ماہ کے پہلے چار روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب 30 کروڑ کی ریکارڈ سیل ہوئی ہے عمر لودھی کے مطابق کوشش ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا خوردونوش کی فراہمی مسلسل رہے عمرلودھی کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 67 روپے فی کلو فروحت کی جا رہی ہے.
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.