اوپن یونیورسٹی نے میٹرک/ ایف اے کے داخلوں میں15۔اپریل تک توسیع کردی

منگل 7 اپریل 2020 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد گھروں میں پھسے ہوئے یونیورسٹی کے جاری طلبہ کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے میٹرک اور ایف اے پروگرام کے داخلوں کی تاریخ میں 15۔اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ،ْ میاں محمد ریاض کے مطابق اِن دونوں پروگرامز کے جاری طلبہ اگلے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اب نئی تاریخ تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔جاری طلبہ کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جاری طلبہ کو آن لائن اپلائی کرنے میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔