دنیا میں سب سے زیادہ چوراہے اس ویلش ٹاؤن میں ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 اپریل 2020 23:44

دنیا میں سب سے زیادہ چوراہے اس  ویلش ٹاؤن میں  ہیں
ویلز سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا ہے تاکہ  انہیں بتا سکے کہ دنیا میں سب سے  چوراہے اُنکے  ٹاؤن  کومبرن میں ہیں۔
برائن ڈوگل کا کہنا ہے کہ    جب انہیں  ملٹن کینز ٹاؤن، برطانیہ  کے  فی کلومیٹر سب سے زیادہ چوراہے رکھنے کے عالمی ریکارڈ کے بارے میں معلوم ہو ا تو انہوں نے اپنے ٹاؤن کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

برائن نے بتایا کہ   ملٹن کینز میں ہر ایک کلومیٹر (0.62 میل)میں اوسطاً 1.46 چوراہے ہیں۔
برائن  نے سوچا کہ  ہو سکتا ہے اُن کا ٹاؤن کومبرن اس ریکارڈ کو  توڑ دے۔ انہوں نے ٹاؤن کی سڑکوں کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ اُن کے ٹاؤن میں ہر ایک کلومیٹر کے لیے 2.75 چوراہے ہیں۔
برائن نے بتایا کہ اُن کےٹاؤن میں دائروں میں گھومنا سر چکرا دیتا ہے لیکن کم از کم وہ یہ سوچ کر اس چکرانے سے محظوظ ہوتے ہیں کہ کومبرن جیسی جگہ دنیا میں کوئی نہیں۔

متعلقہ عنوان :