باپ اور بیٹے نے سوشل ڈسٹینسنگ سرکل ایجاد کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 اپریل 2020 23:44

باپ اور بیٹے نے سوشل ڈسٹینسنگ سرکل ایجاد کر لیا
نیو اورلینز  سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے  سوشل ڈسٹینسگ سرکل ایجاد کیا ہے۔ انہوں نے اپنی یہ ایجاد ایک  ویڈیو میں پیش کی ہے، جو کافی وائرل ہو گئی ہے۔یہ خصوصی سوشل ڈسٹینسنگ سرکل دوسرے لوگوں کو   دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹِک ٹاپ صارف IMPATMAN نے بتایا کہ  وہ اور اُن کے والد جو  ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر UNCLEBUBBLEGUM کے نام سے ہیں، نے سماجی فاصلے کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لیے یہ سرکل بنایا ہے۔

انہوں نے بتایا ”یہ 6 فٹ کا سوشل ڈسٹینسگ سرکل ہے“ جبکہ اُن کے والد نے وضاحت کی کہ اس کا قطر 12 فٹ ہے۔ یہ بہت سے پائپوں اور ترپال سے بنا ہے۔ اس میں وہ درمیان میں کھڑے ہوتے ہیں جبکہ دوسرے اس سے باہر ہوتے ہیں۔دونوں باپ بیٹے نے بتایا کہ جب وہ اپنی ایجاد کو لے کر لافرینیرپارک میں گئے تو تو دیکھنے والوں نے اُن سے پوچھا کیا وہ بڑی پتنگ بن کر اڑنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :