پمز ہسپتال کے تین ڈاکٹرز، ایک نرس میں کوروناوائرس کی تصدیق

بدھ 8 اپریل 2020 18:40

پمز ہسپتال کے تین ڈاکٹرز، ایک نرس میں کوروناوائرس کی تصدیق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں خدمات انجام دینے والے تین ڈاکٹرز اور ایک نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں دو روز کے دوران 26 میں سے 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور نرس کورونا آئیسولیشن وارڈ میں فرائض انجام دے رہے تھے اور اب نہیں دوسری جگہ آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور نرس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پمز حکام نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے 26 مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا قومی ادارہ صحت کو بھیجا گیا تھا جن میں سے 23 افراد کا رزلٹ پازیٹو آنے کے بعد انکو مختلف جگائوں پر قرنطینہ کیا گیا ۔پمزانتظامیہ کے مطابق متاثرین میں مقامی اور دوسرے علاقوں کے افراد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :