پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب20ارب57کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی

جمعرات 9 اپریل 2020 19:04

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب20ارب57کروڑ91لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس866.03پوائنٹس کے اضافے سی31837.30پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ78.40 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب20ارب57کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی اورکاروباری حجم بدھ کی نسبت 19.62فیصدزائد رہا ۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں ،میوچل افندز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے آئل وگیس اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز کی خریداری شروع کی گئی جس کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس31ہزار اور 32ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس32009پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 32ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس866.03پوائنٹس کے اضافے سی31837.30پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی428.28پوائنٹس کے اضافے سی14146.20پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 455.44پوائنٹس کے اضافے سی22647.97پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی276کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ57کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب20ارب57کروڑ91لاکھ روپے کے اضافے 60کھرب 49ارب 95کروڑ25لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے جمعرات کو کاروباری حجم 21کروڑ65لاکھ13ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں3کروڑ55لاکھ12ہزار شیئرززائد ہے ۔

گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 52روپے کے اضافے سی1587روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت51.11روپے اضافے سی732.67روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو کے حصص قیمت 38.57روپے کمی سی1579.25روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت25روپے کمی سی1850روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، ہیسکول پٹرو ل،یونٹی فوڈز،کے الیکٹر ک ،پایونیئر سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،پاک الیکٹران ، بینک آف پنجاب ،کوہاٹ سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔