کرونا وائرس کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں 20 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

جمعرات 9 اپریل 2020 23:15

کرونا وائرس کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں 20 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) کرونا وائرس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں 20لاکھ افراد بیروز گارہونے کا خدشہ ہے کرونا وائرس کی وجہ سے بیروز گاری کے حوالے سے سب سے زیادہ پشاور متاثر ہو گا کرونا وائرس کے حوالے سے مرتب کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع اور قبائلی اضلاع میں بیس لاکھ افراد کے بیروز گار ہونے کاخدشہ ہے مختلف سیکٹرز میں خدمات سرانجام دینے والے افراد بیروز گار ہو جائینگے یومیہ اجرات کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہو نگے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 10لاکھ افراد ، سندھ میں 33سے 41لاکھ افراد جبکہ پنجاب میں 1کروڑ 35لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہو نگے جن کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہیں جبکہ پشاور کے بعد مردان ، ابیٹ آباد ،کوہاٹ ، بڑے شہروں میں لوگ بیروز گار ہو جائینگے جبکہ قبائلی اضلاع اور چھوٹے شہر بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔