پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی 284 نئے کیسز رپورٹ،

تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4601 ، اموات 66 ہو گئیں، 54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے، 46 فیصد مقامی طور پر پھیلے، 727 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

جمعہ 10 اپریل 2020 11:45

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی 284 نئے کیسز رپورٹ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد4601 تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد وشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2279 کیسز اور سندھ میں 1128 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا سے 620، بلوچستان سے 219 جبکہ اسلام آباد سے 107 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں 215 اور آزاد کشمیر 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر 54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ اب تک 727 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے جان بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 66 ہو گئی۔ سندھ 21، پنجاب 18، خیبر پختونخوا 22، جی بی 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔ ملک بھر میں اب تک 54 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2478 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 346 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔