تھائی لینڈ کے ہسپتال نے نوزائیدہ بچوں کے لیے فیس شیلڈ تخلیق کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 اپریل 2020 23:49

تھائی لینڈ  کے ہسپتال نے نوزائیدہ بچوں کے لیے فیس شیلڈ تخلیق کر دئیے
تھائی لینڈ کا ایک ہسپتال کورونا وائرس کی وبا کے دوران  نوزائیدہ بچوں کی خصوصی حفاظت کر رہا ہے۔ اس ہسپتال نے نوزائیدہ بچوں کے لیے خوبصورت فیس شیلڈ متعارف کرائی ہیں۔
تھائی لینڈ کے  ساموت پراکان صوبہ کے  پاؤلو ہوسپیٹل  نے نوزائیدہ  بچوں کے لیے  خوبصورت فیس شیلڈ متعارف کرائی ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں پیدا ہونے والے فیس شیلڈ پہنے بچوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ ہسپتال کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ننھے دوستوں کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین نے ہسپتال کے اس اقدام کی کافی تعریف کی ہے۔
تھائی لینڈ میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے  15 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2300 سے بڑھ چکی ہے۔

تھائی لینڈ  کے ہسپتال نے نوزائیدہ بچوں کے لیے فیس شیلڈ تخلیق کر دئیے

متعلقہ عنوان :