
شہریوں کو خوفزدہ کر کے گھروں میں روکنے کے لیے یوکرین کے شہر میں حکام نے سینکڑوں قبریں کھود دیں
امین اکبر
اتوار 12 اپریل 2020
23:54

اس شہر کی آبادی 10 لاکھ سے زیادہ افراد پر مشتمل ہے۔ اس شہر کے میئر نے لوگوں کو اس بیماری کی سنگینی کا احساس دلانے کے لیے انوکھا قدم اٹھایا ۔ پچھلے ہفتے میئر بورس فیلاٹوف نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ مقامی حکام بدترین صورت حال کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ متوقع اموات کی وجہ سے انہوں نے 600 نئی قبریں بھی کھود لیں ہیں۔
انہوں نے لکھا ” ہم بدترین کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ 400 نہیں، 600 قبریں شہر کے قبرستانوں میں کھودی جا چکی ہیںاکہ کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کی تدفین کو ممکن بنایا جا سکے۔
(جاری ہے)
دنیپرو کے میئر کی ترجمان یولیا وٹویٹسکا نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے شہر میں کووڈ-19 سے وفات پانے والوں کے لیے 615 قبریں اور 2000 باڈی بیگز کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے۔میئر نے بتایا کہ انہوں نے طبی عملے کو کورونا وائرس انفیکشن سے وفات پانے والوں کی لاش کا طبی معائنہ کرنے سے منع کر دیا ہے۔
شہریوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے لیے مقامی حکام کے بیانات ہی کافی تھے لیکن انہوں نے سینکڑوں تازہ کھودی ہوئی قبروں کی تصاویر بھی شیئر کرنا شروع کر دی ۔
مقامی حکومت کے اس اقدام پر صارفین نے ملے جلے رد عمل عمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ میئر فیلاٹوف نے بیماری سے پریشان لوگوں میں مزید خوف و ہراس پھیلایا ہے جبکہ کچھ افراد اس طرح کا طریقہ استعمال کرنے پر میئر کو سراہا رہے ہیں۔
میئر فیلاٹوف اپنے بیانات اور اقدامات پر بالکل نادم نہیں ۔ انہوں نے کہا ” یہ خوف و ہراس نہیں بلکہ انتظام ہے۔ خدا نہ کرے کہ ہمیں قبروں اور باڈی بیگز کی ضرورت پڑے۔“

متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.