جاپانی کمپنی کے بنائے اس مشین نما کارڈ ہولڈر کی قیمت 70 ہزار روپے ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 اپریل 2020 23:54

جاپانی کمپنی کے بنائے  اس مشین نما کارڈ ہولڈر کی قیمت 70 ہزار روپے ہے
اگر آپ بزنس کارڈ کو سنبھال کر نہیں رکھتے  تو بھی آپ اس جدید ترین کارڈ ہولڈرکی محبت میں گرفتار ہوجائیں گے۔1930 کی دہائی کی کوئی مشین لگنے والی یہ ڈیوائس اصل میں ایک کارڈ ہولڈر ہے۔ اسے جاپانی کمپنی ایس ایم ڈی  فیکٹری نے بنایا ہے۔یہ تمام دھات کا بنا ہے لیکن اس میں خوبصورتی بڑھانے کے  لیے کئی چیزیں جیسے  اہتزاز بیں یا آسلو سکوپ (Oscilloscope) اور اصطرلاب لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں  گراریاں اور چٹخنی بھی ہے۔
اس ڈیوائس کو پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ کارڈ ہولڈر ہے ۔اس کارڈ ہولڈر کو  خریدنا ہر کسی کےبس کی بات نہیں کیونکہ  اس کی قیمت 430 ڈالر یا تقریبا 70 ہزار روپے ہے۔اس کے پری  آرڈر جاپان کے آن لائن ریٹیلر ولیج وینگارڈ پر شروع ہیں۔ اس کی فراہمی کا آغاز اپریل سے وسط سے ہوگا۔
اس حیرت انگیز کارڈ ہولڈر کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

جاپانی کمپنی کے بنائے  اس مشین نما کارڈ ہولڈر کی قیمت 70 ہزار روپے ہے

متعلقہ عنوان :