باجوڑ، اسسٹنٹ کمشنرکاعنایت کلی بازار،کورنٹا ئن کمیونٹی عنایت کلی کا دورہ

پیر 13 اپریل 2020 16:00

باجوڑ ۔ 13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم خار نیعنایت کلی بازار اور کورنٹا ئن کمیونیٹی عنایت کلی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاک ڈاؤن میں بند مارکیٹ کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کنندگان کو پکڑ کر سول کالونی خار منتقل کیا۔بعد میں خلاف ورزی کنندگان کو بازار کمیٹی کی سفارشات اور اس وعدہ کے تحت کہ وہ آئندہ کیلئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں کرینگے پر رہا کیا گیا۔ یاد رہے کہ عنایت کلی کا ایک محلہ اور مین مارکیٹ وہاں پر کورونا وائرس کے ایک پازیٹیو کیس آنے کی وجہ سے سیل کیا گیا ہے تاکہ موذی وائرس کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :