کراچی میں مال گاڑی سے غیرملکی چھالیہ، سگریٹ برآمد

منگل 14 اپریل 2020 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2020ء) کراچی میں پاکستان کسٹمز اور ریلوے پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔سٹی اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے مال گاڑی کی 5 بوگیوں سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی چھالیہ اور سگریٹ پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ کسٹمز انٹیلیجنس کراچی سکندر خانزادہ نے بتایا کہ لاہور سے کراچی آنے والی مال گاڑی میں اسمگل شدہ سامان کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ریلویز کراچی ڈویژن وزیر علی کے مطابق عملے کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جائیں گی۔برآمد کی گئی چھالیہ اور سگریٹ کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔