عدالت کی آن لائن سماعت سے پہلے تمام وکیل بستر سے اٹھ کر شرٹ پہنیں۔ جج نے تمام وکلاء کو خط لکھ دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 اپریل 2020 23:57

عدالت کی آن لائن سماعت سے پہلے تمام وکیل بستر سے اٹھ کر شرٹ پہنیں۔ جج ..
فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے  جج نے اپنے ڈسٹرکٹ کے تمام وکلاء  کو خط لکھا ہے اور انہیں  تاکید کی ہے کہ  وہ آن لائن سماعت سے پہلے بستر سے اٹھ کر شرٹ پہن لیا کریں۔یہ خط بار کونسل کی ویب سائٹ پر لگا دیا گیا ہے۔
برووارڈ سرکٹ کورٹ کے جج ڈینس بیلے، جو ٹیلی کانفرنسنگ ایپلی کیشن زوم کے استعمال سے آن لائن سماعت کررہے ہیں ، نے  ایک خط میں وکلا کو تاکید کی ہے کہ  عدالت سے  باہر پیشی ہونے کے باوجود  آداب مجلس پر کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔


انہوں نے خط میں لکھا ”یہ قابل توجہ ہے   کہ کتنے ہی وکیل نامناسب انداز میں کیمرے کے سامنے آتے ہیں۔ ہم نے  بہت سے وکیلوں کو دیکھا ہے جو  عام  شرٹ اور بلاؤز  پہنے ہوتے ہیں اور انہیں   خوش لباسی کی پرواہ نہیں ہوتی، یہ بیڈ روم میں ہوتے ہیں اور پس منظر میں ماسٹر بیڈ  نظر آ رہا ہوتا ہے، وغیرہ۔

(جاری ہے)

ایک مرد وکیل تو شرٹ  پہنے بغیر کیمرے کے سامنے آگئے جبکہ ایک خاتون  وکیل اس طرح کیمرے پر آئی کہ وہ ابھی تک بیڈ  پر ہی  کمبل اوڑھے ہوئے تھیں“
جج نے مزید لکھا ”برائے مہربانی اگر آپ کو ناگوار نہ گزرے  تو عدالتی سماعتوں  میں عدالتی سماعتوں کی طرح ہی  پیش آئیں، چاہے یہ زوم پر ہوں یا نہ ہوں۔


جج ڈینس نے میامی ہیرالڈ کو بتایا  میں وکلا سے چاہتا ہوں کہ ایسا لباس پہنیں جس سے اُن کی  شناخت  کی عزت بڑھے کہ یہ عدالتی سماعت ہے۔انہوں نے بتایا کہ آپ کو بھی ویسی ہی عزت ملے گی جیسی آپ دےرہے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ جینز اور ٹی شرٹ میں ظاہر ہونگے تو اس  کا اثر  الٹ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :