یہ بچہ کئی سالوں سے انسانی ریڑھ کی ہڈی اورمگرمچھ کی زبان سے بنے ہینڈ بیگ استعمال کر رہا ہے
امین اکبر منگل 21 اپریل 2020 23:57
آرنلڈ پترا نے یہ متنازعہ بیگ 2016 میں انسٹاگرام پر دکھایا تھا تاہم چند دن پہلے تک کسی نے اس پر توجہ نہیں کی۔ کچھ دن پہلے جب اس بیگ کے حوالے سے ٹوئٹ وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ صارفین اس بیگ کو جعلی سمجھے۔لیکن جب آرنلڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جا کر اصل پوسٹ کو دیکھا تو وہاں تفصیل میں لکھا تھا کہ اس بیگ کو مگرمچھ کی زبانوں اور انسانی آسٹیو پوروسز(ایک مرض جس میں ہڈی کی کثافت اور حجم کم ہو جاتا ہے) ریڑھ کی ہڈی سے بنایا گیا ہے۔
یہ پڑھنے کے بعد لوگوں نے سوالات کا نیا سلسلہ شروع کر دیا۔
(جاری ہے)
آرنلڈ پر تنقید اتنی زیادہ بڑھی کہ بہت سے میڈیا آؤٹ لٹس نے بیگ کے اصل ہونے کے حوالے سے تحقیق شروع کر دی۔انسائیڈر نے آرنلڈ نے رابطہ کر کے پوچھا کہ ہینڈ بیگ میں انسانی بچے کی ریڑھ کی ہڈی استعمال کی گئی ہے۔ اس کے جواب میں آرنلڈ نے بس اتنا کہا کہ یہ انسانی ریڑھ کی ہڈی ہے جسے کینیڈا سے اخلاقیات حدود میں رہتے ہوئے حاصل کیا گیا ہے۔آرنلڈ نے لاس اینجلس والے ہینڈ بیگ کے متعلق بھی پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو کوئی اور ہینڈل کرتا ہے لیکن انہوں نے اس بیگ کے بنانے میں بھی مدد دی تھی۔
انسائیڈر نے بچوں کے دو ڈاکٹروں سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ بیگ کا ہینڈل انسانی ریڑھ کی ہڈی سے ہی بنا ہے لیکن یہ ہڈی کسی بچے کی ہے، اس پر ڈاکٹروں کا اتفاق نہیں ہوسکا۔
یہ بیگ آرنلڈ کی اس نامکمل کلیکشن کا حصہ ہے، جس میں ایک ایسی جیکٹ بھی شامل ہے، جس میں اصل انسانی پسلیاں لگائی گئی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.