کورونا وائرس کے انوکھے اثرات ۔ دو مریضوں کی سفید جلد سیاہ پڑ گئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 اپریل 2020 23:57

کورونا وائرس  کے انوکھے اثرات ۔ دو مریضوں کی سفید جلد سیاہ پڑ گئی
چینی میڈیا نے حال ہی میں دو ڈاکٹروں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے کیس کے بارے میں رپورٹ کیا ہے۔ اس کیس میں خاص بات یہ ہے کہ دونوں ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود بھی  اس وائرس سے متاثر ہوئے اور اس کے بعد اُن کی سفید جلد  سیاہ ہوگئی ۔
ڈاکٹر یی فان اور ڈاکٹر ہو  ویفینگ دونوں کی عمر 42 سال ہے۔ دونوں جنوری میں ووہان سنٹرل ہوسپیٹل میں مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے  کورونا سے متاثر ہوئے۔

وہ دونوں ہی  ڈاکٹر لی وینلیانگ کے ساتھ کام کرتے تھے۔ مرحوم ڈاکٹر لی نے ہی دنیا کو سب سے پہلے کورونا وائرس کے بارے میں خبردار کیا تھا۔دونوں ڈاکٹروں کے ساتھی ڈاکٹر سخت کوشش کر کے اپنے دو ساتھیوں کو بچانے میں کام ہو گئے ۔ یہ دونوں ڈاکٹر ایک ماہ کے بعد ہوش میں آئے تھے۔ جب وہ ہوش میں آئے تو اپنی جلد کی رنگت میں  تبدیلی دیکھ کر حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)


جب بیجنگ سٹیلائٹ ٹی نے اُن کے بارے میں ایک رپورٹ دکھائی تو   دیکھنے والے ناظرین بھی اُن کی رنگ کی تبدیلی دیکھ کر حیران رہ گئے۔اُن کے ساتھی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاج کے شروع کے دنوں میں جو دوا استعمال کی گئی تھی، جلد کی رنگت کی تبدیلی اسی کے اثرات کی وجہ سےہے۔
ڈاکٹر ییی  39 دن تک  ECMO نامی لائف سپورٹ مشین پر رہنے کے بعد زندہ بچے ہیں۔

یہ ایڈوانس سسٹم  ہے دل اور پھیپھڑوں کا کام خود کرتے ہوئے خون میں آکسیجن پمپ کرتا ہے۔ڈاکٹر ہو کی حالت اپنے ساتھی سے زیادہ خطرناک تھی۔ ویڈیو بنانے کے وقت تک وہ بولنے کے قابل نہیں ہوئے تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کی دماغی صحت کی طرف سے فکر مند ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹر یی اور  ڈاکٹر ہو کے جلد کی تبدیلی عارضی ہو سکتی ہے، جیسے ہی اُن  اعضا ٹھیک سے کام کرنے لگیں گے ، اُن کے جسم کی رنگت پہلے کی طرح ہو جائے گی۔
کورونا وائرس  کے انوکھے اثرات ۔ دو مریضوں کی سفید جلد سیاہ پڑ گئی